LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

Web Desk

21 August 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں جدید سہولیات سے لیس ‘جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی’ (Jinnah Institute of Cardiology) کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے اور صوبے بھر میں دل کے مریضوں کے لیے مفت علاج سمیت ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال ان کا ایک خواب تھا جو آج پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دل کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ہر دوسرے گھر میں کوئی نہ کوئی دل کا مریض موجود ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پاکستان سے آنے والے امراضِ قلب کے مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہسپتال میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی جس کے اخراجات کا تخمینہ کم از کم 50 ہزار ڈالر ہے، جس کے لیے حکومت ایک مخصوص فنڈ قائم کر رہی ہے۔ ہسپتال میں جدید ترین ہائبرڈ کیتھ لیب (Hybrid Cath Lab)، جراثیم سے پاک وارڈز اور عالمی معیار کی جدید ترین طبی مشینیں نصب کی گئی ہیں جبکہ عملے کو بین الاقوامی سطح کی تربیت دی گئی ہے۔سیاسی صورتحال اور عوامی خدمات پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا منشور صرف خدمت اور ترقی ہے، جبکہ کچھ سیاسی جماعتیں دنگا فساد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب ایئر ایمبولینس غریب عوام کے لیے ہے اور صوبے میں ‘کلینکس آن ویلز’ اور ہوم ڈائیلاسز جیسے انقلابی منصوبے بھی کامیابی سے جاری ہیں۔