طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی
Web Desk
22 August 2026
افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مخالف گروہوں اور مسلح مزاحمتی تحریکوں کی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں طالبان رجیم کو مختلف علاقوں میں جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ طالبان مخالف تنظیم ‘افغان فریڈم فرنٹ’ (AFF) کا دعویٰ ہے کہ صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں گورنر آفس اور طالبان کی سیکیورٹی پوسٹ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 9 طالبان اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ، ایک اور مزاحمتی تحریک ‘دی گرین ٹرینڈ’ کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع چہ آب میں طالبان کے ٹھکانے پر حملہ کر کے شدید نقصان پہنچایا گیا۔ دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی اور شمال مشرقی افغان صوبوں بشمول بدخشاں، ہرات اور تخار میں افغان فریڈم فرنٹ اور دیگر مسلح گروہوں کے بڑھتے ہوئے رابطے اور منظم حملے طالبان مخالف اتحاد کی جنگی صلاحیتوں اور منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہیں، جس سے خطے میں عسکری صورتحال مزید کشیدہ ہو رہی ہے
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
23 August 2026
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026