LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان

Web Desk

22 August 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف جارحانہ موقف اپناتے ہوئے آبنائے ہرمز کو “امریکی علاقہ” قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی بحری اور فضا ئی ناکہ بندی کے بعد واشنگٹن کو اس تمام تر تزویراتی آبی گزرگاہ اور اس سے متصل علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیے جائیں گے اور ایسا ہونے کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت ایران سے تجارت برقرار رکھنے والے ممالک، بالخصوص چین، پر سخت معاشی پابندیاں عاید کی جا سکتی ہیں۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے ٹرمپ کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک “خام خیالی” قرار دیا ہے۔ ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی قبضے کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں اور خطے کی موجودہ صورتِ حال امریکی موقف کی نفی کرتی ہے۔