LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا

محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

22 August 2026

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل کے درمیان وفود کی سطح پر اہم مذاکرات ہوئے، جس میں دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی، منشیات کنٹرول، انسانی اسملنگ کی روک تھام اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔ ان مذاکراتی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مؤثر بنانے کے لیے دونوں ممالک نے ایک ‘جوائنٹ ورکنگ گروپ’ (Joint Working Group) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی اور رائل ملائیشین پولیس کالج کے درمیان پیشہ ورانہ تبادلوں اور مشترکہ تربیتی پروگراموں کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا، جبکہ پاکستان نے ملائیشیا کے کوسٹ گارڈز کی مہارت اور تجربات سے فائدے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملائیشیا کو ایک تیزی سے ترقی کرتی مسلم معیشت قرار دیتے ہوئے باہمی سیاحت، عوامی روابط، اور ویزا سہولیات کو مزید آسان بنانے پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو معاشی و نچلی سطح پر مستحکم کیا جا سکے۔