آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
Web Desk
22 August 2026
آبنائے ہرمز میں عالمی سیکیورٹی صورتحال بدستور انتہائی تشویشناک برقرار ہے، جس کے باعث اس اہم بحری گزرگاہ سے تجارتی اور دیگر جہازوں کی آمد و رفت سمٹ کر صرف 4 فیصد رہ گئی ہے۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، 28 فروری سے اب تک آبنائے ہرمز کے راستے مجموعی طور پر 857 بحری سفر ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ سات دنوں کے دوران یہاں سے صرف 21 بحری جہاز ہی گزر سکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 6 جولائی کے بعد سے اب تک آبنائے ہرمز کے اطراف میں کم از کم 16 میزائل حملے رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ ان 16 میں سے 14 میزائل حملے جنوبی عمانی بحری راستے پر پیش آئے، جس سے عالمی شاہراہِ سمندر میں بحری جہاز رانی شدید خطرات اور معاشی ہچکولوں کا شکار ہو چکی ہے
متعلقہ عنوانات
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
22 August 2026
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
22 August 2026
امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز
22 August 2026
روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی
22 August 2026
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
22 August 2026
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026
معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس
22 August 2026
شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
22 August 2026