LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت

دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب

Web Desk

22 August 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے عالمی یادگاری دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے تمام متاثرین کی بغیر کسی تفریق یا بلا امتیاز حمایت انتہائی ضروری ہے۔ اپنے بیان میں پاکستانی مندوب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں اور متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

سفیر عاصم افتخار نے زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں نے اس فتنے کے خاتمے اور وطن عزیز کے امن کے لیے عظیم اور لاثانی قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دے۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستانی مندوب نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیر متزلزل عوام کی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کو بھی دلی خراجِ تحسین پیش کیا۔