LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی بیان پر ناظم الامور کو ڈی مارش اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ

ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان

Web Desk

19 August 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے مکمل خاتمے کے لیے ایک بڑے اور سخت قومی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے لیے ہیپاٹائٹس اسکریننگ لازمی ہوگی، اور ٹیسٹ نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے بتایا کہ انہوں نے خود بھی اپنا ہیپاٹائٹس سی کا ٹیسٹ کروایا ہے جو منفی آیا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزارتِ صحت کے تمام ملازمین کے لیے فوری طور پر ہیپاٹائٹس ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھیجا جا رہا ہے۔ وزرا اور افسران سمیت ہر ملازم کا اسکریننگ ٹیسٹ لازمی ہوگا اور ٹیسٹ نہ کروانے کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی روک دی جائے گی۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہیں۔ یہ ایک انتہائی خاموش اور خطرناک بیماری ہے جو بروقت تشخیص نہ ہونے پر جگر کے کینسر اور ناکامی کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت متاثرہ مریضوں کو 68 ہزار روپے مالیت کی ادویات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

حکومت نے اسلام آباد میں اسکریننگ کے لیے 17 پوائنٹس قائم کر دیے ہیں جبکہ نجی ہسپتالوں کو بھی مفت کٹس اور آلات فراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کو مؤثر بنانے کے لیے ادارہ شماریات اور نادرا (NADRA) کے ڈیجیٹل سسٹم کی مدد لی گئی ہے۔ اب ہر قومی شناختی کارڈ کے ساتھ اسکریننگ کا اندراج منسلک کیا جائے گا، جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد، بیرونِ ملک جانے والے شہریوں، ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں اور اگلے تین ماہ تک تمام ائیرلائنز کے مسافروں کی اسکریننگ لازمی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی اس مفت سہولت کا لازمی فائدہ اٹھائیں۔ پنجاب سے ڈیٹا کی فراہمی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ڈیٹا کا تبادلہ ممکن بنانے کے لیے وہ خود وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔