صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
22 August 2026
ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین نصوتیون بن اسماعیل نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ دہشت گردی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی روابط، سیکیورٹی، منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر کامل اتفاق کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ مذہب اور ثقافت کی بنیادوں پر استوار قرار دیا۔ انہوں نے ملائیشیا کی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات بالخصوص چاول، آلو، گندم، پولٹری اور جانوروں کی خوراک کی برآمدات بڑھانے اور مزید مارکیٹ رسائی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران ملائیشین وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ سال 2026 دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کا 69واں سال ہے۔ اس موقع پر دوطرفہ پروازوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور بتایا گیا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان ہفتہ وار 14 پروازیں چل رہی ہیں جن میں مزید اضافے کی کوششیں جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026