LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

Web Desk

22 August 2026

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ضلع راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کی 3 کمپنیاں (تقریباً 400 سے زائد اہلکار) 6 ماہ کی مدت کے لیے تعیّن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام حکومتِ پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی باقاعدہ درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔

پاک فوج کے اہلکار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، تاکہ شہر میں اہم شاہراہوں، حساس مقامات اور سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تعیّناتی کا بنیادی مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنا اور مقامی انتظامیہ کو امن و امان کے قیام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔