LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل

بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

Web Desk

22 August 2026

پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ وکیل عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کردہ اس درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ کے 18 اگست 2026 کے واضح حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے، لہٰذا ذمہ داران کے خلاف آئین و قانون کے مطابق توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام متعلقہ حکام اور توہینِ عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرے۔ اس کے ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے، وہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کرانے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے لوکل کمیشن یا عدالتی افسر مقرر کرنے کی مانگ بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اس کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔