روزانہ میٹھے مشروبات کا استعمال معدے کے کینسر کا خطرہ دگنا کر دیتا ہے
Web Desk
21 August 2026
طبی جریدے ’گیسٹرو ہیپ ایڈوانسز‘ میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کم از کم ایک مرتبہ میٹھے یا کاربونیٹیڈ مشروبات پینے والے افراد میں معدے کے کینسر کا خطرہ، مہینے میں ایک بار سے کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں دو گنا بڑھ سکتا ہے۔ 1 لاکھ 12 ہزار افراد کے کئی دہائیوں پر محیط ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی اس تحقیق کے مصنف اینڈریو چان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مطالعہ ہے جس میں میٹھے مشروبات اور معدے کے کینسر کے درمیان واضح تعلق سامنے آیا ہے۔ تاہم محققین نے واضح کیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس یا ڈائٹ ڈرنکس سے اس خطرے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اور یہ نتائج کسی حتمی وجہ کے بجائے روزانہ استعمال کے گہرے تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026