مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف
Web Desk
22 August 2026
معروف امریکی سیاسی جریدے فارن پالیسی ان فوکس (Foreign Policy In Focus – FPIF) نے ‘مکہ باہمی دفاعی معاہدے’ کے ذریعے عالمی و علاقائی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سٹریٹجک اہمیت پر ایک جامع تجزیاتی مضمون شائع کیا ہے۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق، مکہ معاہدہ پاکستان کے لیے سٹریٹجک وسعت، سفارتی اثر پذیری اور علاقائی توازن کا ایک مضبوط ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔ یہ معاہدہ بدلتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی طاقتوں کے ابھرتے ہوئے متحرک کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کو ایک طاقتور دفاعی فریم ورک میں متحد کر دیا ہے، جہاں تینوں ممالک نے ایک دوسرے پر مسلح حملے کو مشترکہ خطرہ تصور کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایف پی آئی ایف نے اس معاہدے کو ایران مخالف بلاک کے طور پر دیکھنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کوئی جارحانہ اتحاد نہیں بلکہ ایک ردِ عملی دفاعی فریم ورک ہے۔ جریدے نے پاکستان کی متوازن سفارکاری کی تعریف کی، جس نے معاہدے کے باوجود تہران اور واشنگٹن دونوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو احسن طریقے سے برقرار رکھا ہے۔
مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے سٹریٹجک تعاون کے پیشِ نظر پاکستان کے لیے اس معاہدے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ معاہدے کی اصل طاقت اس کی لچکدار اور شمولیتی نوعیت میں ہے، جس میں دیگر علاقائی ممالک کی شمولیت کے لیے بھی راستے کھلے رکھے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف
23 September 2026
سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی
23 September 2026
8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار
23 September 2026
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026