LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی نیٹو رکن ممالک میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز

بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا

Web Desk

22 August 2026

بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے ممکنہ دفاعی و معاشی فریم ورک میں شمولیت کا اشارہ دے دیا ہے۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے ایک انٹرویو کے دوران واضح کیا کہ بنگلہ دیش سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مابین قائم ہونے والے معاشی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے حوالے سے مثبت اور کھُلا رویہ رکھتا ہے۔

ہمایوں کبیر کے مطابق، بنگلہ دیش اس ممکنہ پیش رفت میں اپنے قومی مفادات، عالمی معیشت اور بدلتے ہوئے تجارتی توازن کو مدنظر رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ نارمل سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے عملی دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کر رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم طارق رحمان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے