LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے ضلع صور میں ایک بار پھر بمباری اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری، مزید 4 فلسطینی شہید، 14 زخمی ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ایران آبنائے ہرمز پر غیر ضروری مطالبات کر رہا ہے، امریکی حکام ایران میں رجیم تبدیلی کی کوششیں ناکام، رضا پہلوی اپوزیشن کو متحد کرنے میں ناکام یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کویت کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خطے میں امن کیلئے خطرناک قرار دیدیا دفاعی سازو سامان کی تیاری پہلے سے زیادہ فعال ہوچکی: ایرانی قائم مقام وزیر دفاع

اسپیس ایکس اور اسٹار کلاؤڈ کا بڑا کارنامہ،پہلا خلاء میں چلنے والا سولر ڈیٹا سینٹر لانچ

Web Desk

18 November 2025

پاکستان کے کرپٹو وزیر بلال بن ثاقب نے کہاہے کہ ایلون مسک کی اسپیس’’ ایکس‘‘ نے خلاء میں ایک نہایت منفرد اور جدید مشن لانچ کیا ہے، جسے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلال بن ثاقب کا کہناتھا کہ یہ کارنامہ ایک نئی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’سٹار کلاؤڈ‘‘کی جانب سے سرانجام دیا گیا، جو ایسی سوچ لے کر آئی ہے جس کا کسی اور نے تصور بھی نہیں کیا تھا، ڈیٹا سینٹرز بہت زیادہ گرم ہو جاتے ہیں اور انہیں ٹھنڈا رکھنے کے لیے بے حد توانائی درکار ہوتی ہے، تو اسٹار کلاؤڈ نے سوچاکہ کیوں نہ ڈیٹا سینٹرز کو خلاء میں ہی بنا دیا جائے۔
انسانی حقوق پرپیشرفت نہ ہوئی تو …? پاکستان میں یورپی یونین کے نئے سفیر نے ’’نئے خطرات ‘‘ کی نشاندہی کر دی
ان کا کہناتھا کہ ابتداء میں کسی نے اس آئیڈیا کو سنجیدہ نہیں لیا، مگر اب اسٹار کلاؤڈ نے NVIDIA H100 کو خلا میں بھیج کر دنیا کے پہلے ڈیٹا سینٹر GPU کو لو ارتھ آربٹ (تقریباً 500 کلومیٹر کی بلندی) پر نصب کر دیا ہے۔اس منصوبے کا مقصد ایسے خلائی ڈیٹا سینٹرز بنانا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی پر کام کریں گے یعنی توانائی زمین سے لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ ڈیٹا سینٹرز زمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے مسلسل سورج کی روشنی سے بجلی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ایسی خلائی مہمیں عام طور پر 5 سے 7 سال کی منصوبہ بندی اور تجربات کے بعد مکمل ہوتی ہیں مگر اسٹار کلاؤڈ نے یہ سب صرف 21 ماہ اور 2 دن میں کر دکھایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں کروڑوں اربوں ڈالر کی نئی خلائی ڈیٹا سینٹر انڈسٹری کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔