جاپان ایئر لائنز کا انقلابی اقدام؛ ہنیڈا ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان اب ہیومنائیڈ روبوٹس اٹھائیں گے
Web Desk
29 April 2026
جاپان ایئر لائنز (JAL) اور جی ایم او (GMO) انٹرنیٹ گروپ نے ٹوکیو کے ہنیڈا ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی نقل و حمل کے لیے ہیومنائیڈ (انسانی مشابہت رکھنے والے) روبوٹس کے استعمال کا تجرباتی آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مئی سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ 2028 تک جاری رہے گا، جس کا مقصد گراؤنڈ ہینڈلنگ آپریشنز میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا اور مزدوری کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ جاپانی ایئرپورٹ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے، جس کے تحت فی الحال چینی ساختہ روبوٹس استعمال کیے جائیں گے جو مسلسل دو سے تین گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جے اے ایل گراؤنڈ سروس کے صدر یوشیتیرو سوزوکی کے مطابق، روبوٹس کا استعمال ملازمین پر جسمانی بوجھ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، جبکہ مستقبل میں ان کا دائرہ کار طیاروں کی صفائی تک بڑھانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک
8 November 2026
مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی
8 November 2026
غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر
8 November 2026
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026