LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے کراچی میں ڈاکوؤں نے 2 دکانوں سے کروڑوں کا سونا اور رقم لوٹ لی نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں برطانوی میری ٹائم کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکر کو پروجیکٹائل نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا، اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد میں ناکام، اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ کی کوششیں دفاعی ٹیکنالوجی کے فنڈز کیلئے امریکی سرمایہ کاری کی کوشش کررہے ہیں: سابق یوکرینی وزیر دفاع لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب

فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای

Web Desk

30 April 2026

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای  کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا،   تہران اور خلیجی ہمسایہ ممالک کا مقدر مشترکہ ہے،  خطے میں غیر ملکی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔فساد ی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں۔

ریاستی میڈیا کی جانب سے جاری بیان میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ خطے میں دنیا کی سب سے بڑی مہم اور جارحیت کے 2 ماہ بعد اور امریکا کی اپنے منصوبے میں شرمناک ناکامی کے بعد خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں نئی صورتحال سامنے آرہی ہے۔

یہ پیغام ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے نیشنل پرشین گلف ڈے کے موقع پر شائع کیا، جو 1622 میں آبنائے ہرمز سے پرتگالی افواج کے انخلا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ آبنائے ہرمز صدیوں سے بہت سے شیطانوں کی لالچکا مرکز رہی ہے ۔ فروری کے آخر میں شروع ہونے والی امریکا-اسرائیل جنگ کے بعد ایرانی عوام نے اپنی آنکھوں سے ایرانی افواج کی ثابت قدمی، چوکسی اور بہادرانہ جدوجہد کے خوبصورت مظاہر دیکھے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خلیج فارس کا روشن مستقبل مریکا کے بغیر ہوگا ، خطے میں غیر ملکی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ خطے کے عوام کی ترقی، سکون اور خوشحالی کے لیے وقف ہوگا۔

ایران کے سپریم لیڈر نے خطے میں عدمِ تحفظ کا ذمہ دار امریکی فوجی موجودگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور اس کے بعد کی کارروائیوں نے خطے کو غیر محفوظ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ خلیج فارس کے ممالک میں امریکی موجودگی اور ان کے اڈے خطے میں عدمِ تحفظ کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر نے کہاکہ امریکا کے کٹھ پتلی اڈوں میں خود اپنی سلامتی کی صلاحیت نہیں، تو وہ اپنے حامیوں کو کیا تحفظ فراہم کریں گے۔

مجتبیٰ خامنہ ای  نے کہا کہ ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کا سختی سے دفاع کرے گا، جو امریکی صدر کی جانب سے انہیں ختم کرنے کی خواہش کے ردِعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔