LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی قبرص کے قریب مسافر فیری الٹ گئی، 8 افراد ہلاک، 17 لاپتا امریکی فوجی افسروں کا ایران آپریشن کو مزید طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: صدر مسعود پزشکیان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے مرتضیٰ وہاب نے مصطفیٰ کمال کی باتیں غیر سنجیدہ قرار دے دیں مصطفیٰ کمال کی کراچی کے مسائل پر شدید تنقید، 27 ستمبر کو جلسے کا اعلان عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف تمام کیسز واپس لیے جائیں: اسد قیصر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 8 عمارتیں سیل مکہ معاہدہ: سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس پیر کو استنبول میں ہو گا دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق شدید غلط فہمی کا شکار ہے، شہرام ایرانی بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی کی خبریں بے بنیاد قرار ظلم کے نظام کو بدلنا اور حکمرانوں کو ہٹانا ہو گا: حافظ نعیم الرحمان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے

پیٹرول 6 روپے 51 پیسےمہنگا، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر

Web Desk

30 April 2026

کراچی: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چھ روپے اکاون پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت تین سو ننانوے روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں انیس روپے انتالیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت تین سو ننانوے روپے اٹھاون پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں تین روپے اٹھاسی پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر اٹھائیس روپے انہتر پیسے لیوی عائد کر دی گئی ہے، جو اس سے قبل صفر تھی۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی کی تعطیل کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان ایک دن پہلے کیا گیا۔