LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی قبرص کے قریب مسافر فیری الٹ گئی، 8 افراد ہلاک، 17 لاپتا امریکی فوجی افسروں کا ایران آپریشن کو مزید طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: صدر مسعود پزشکیان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے مرتضیٰ وہاب نے مصطفیٰ کمال کی باتیں غیر سنجیدہ قرار دے دیں مصطفیٰ کمال کی کراچی کے مسائل پر شدید تنقید، 27 ستمبر کو جلسے کا اعلان عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف تمام کیسز واپس لیے جائیں: اسد قیصر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 8 عمارتیں سیل مکہ معاہدہ: سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس پیر کو استنبول میں ہو گا دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق شدید غلط فہمی کا شکار ہے، شہرام ایرانی بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی کی خبریں بے بنیاد قرار ظلم کے نظام کو بدلنا اور حکمرانوں کو ہٹانا ہو گا: حافظ نعیم الرحمان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے

ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے

Web Desk

30 April 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو  ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے نئے منصوبوں پرآج بریفنگ دی جائے گی۔امریکی نیوز ویب سائٹ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاہےکہ سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر صدر کو ان منصوبوں سے آگاہ کریں گے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ یا تو مذاکرات میں تعطل ختم کرنے یا جنگ کے خاتمے سے قبل فیصلہ کن کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ممکنہ طور پر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ ایران کو جوہری معاملے پر زیادہ لچک کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اور منصوبہ بھی زیر غور ہے جس میں آبنائے ہرمز کے کچھ حصے پر کنٹرول حاصل کر کے اسے تجارتی جہازرانی کے لیے دوبارہ کھولا جائے گا اور اس میں زمینی افواج کا استعمال بھی شامل ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک آپشن یہ بھی ہے کہ اسپیشل فورسز کے ذریعے ایران کے  افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ بنانے کی کارروائی کی جائے جس پر ماضی میں بھی غور کیا جا چکا ہے۔