LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے کراچی میں ڈاکوؤں نے 2 دکانوں سے کروڑوں کا سونا اور رقم لوٹ لی نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں برطانوی میری ٹائم کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکر کو پروجیکٹائل نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا، اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد میں ناکام، اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ کی کوششیں دفاعی ٹیکنالوجی کے فنڈز کیلئے امریکی سرمایہ کاری کی کوشش کررہے ہیں: سابق یوکرینی وزیر دفاع لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب

سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف

Web Desk

30 April 2026

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کانگریس کی امورِ خارجہ کمیٹی کے چیئرمین برائن ماسٹ سے اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین برائن ماسٹ نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا، جس پر سفیرِ پاکستان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مکالمے کے فروغ اور مثبت کردار جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے ابھرتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاک-امریکہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات پر بھی غور کیا۔