LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے کراچی میں ڈاکوؤں نے 2 دکانوں سے کروڑوں کا سونا اور رقم لوٹ لی نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں برطانوی میری ٹائم کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکر کو پروجیکٹائل نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا، اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد میں ناکام، اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ کی کوششیں دفاعی ٹیکنالوجی کے فنڈز کیلئے امریکی سرمایہ کاری کی کوشش کررہے ہیں: سابق یوکرینی وزیر دفاع لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا

Web Desk

30 April 2026

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ حکومت کے ایک پروجیکٹ میں گریڈ 17، 18 اور 19 میں براہِ راست بھرتیوں کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کے دوران حیرت کا اظہار کیا کہ پبلک سروس کمیشن کے بغیر اتنے اعلیٰ گریڈز پر بھرتیاں کیسے کی گئیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ 11 افراد کو ایک پروجیکٹ کے تحت بھرتی کیا گیا تھا جو اب ختم ہو چکا ہے، اور سندھ ہائیکورٹ نے ان ملازمین کا معاملہ پبلک سروس کمیشن کو بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ ایسا لگتا ہے بھرتیوں میں غلطی ہوئی ہے جسے درست کرنا ضروری ہے، انہوں نے ملازمین کو مشورہ دیا کہ اگر وہ 8 سال ملازمت کر چکے ہیں تو پبلک سروس کمیشن کا امتحان کلیئر کریں۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔