انٹرنیٹ کی بہتری سے تعلیم و صحت میں انقلاب آئے گا: شزا فاطمہ
Web Desk
29 April 2026
وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے اور معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی سے تعلیم و صحت کے شعبوں میں انقلاب آئے گا۔ یورپی یونین پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی ان کے پاس ایسا کوئی اختیار ہے۔ شزا فاطمہ نے بتایا کہ 2016 میں 3G اور 4G کے آغاز کے بعد سے موبائل صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اب فائیو جی (5G) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاریاں جاری ہیں جس سے آن لائن کاروبار کو مزید وسعت ملے گی۔ انہوں نے کیش لیس معیشت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سے شفافیت بڑھے گی اور مالیاتی دھوکہ دہی کے امکانات کم ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
خبردار! غیرقانونی سم اجراء کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت
25 May 2026
لیتھیم نکالنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
25 May 2026
چین کا انسان کو چاند پر اتارنے کےلیے مشن کامیابی سے روانہ
25 May 2026
شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026 گانے کی ویڈیو جاری، میسی اور امباپے سمیت عالمی ستارے شامل
24 May 2026
واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، فون نمبر کے بغیر یوزر نیم سے چیٹ ممکن ہوگی
24 May 2026
2026 میں گوگل سرچ میں لکھے گئے غلط الفاظ کونسے ہیں؟
23 May 2026
علی بابا ڈاٹ کام کا پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے اے آئی پر مبنی ایکو ورک متعارف
23 May 2026
واٹس ایپ میں بڑی اپڈیٹ، اب میسجز پر اسٹیکرز سے بھی ری ایکشن دیا جاسکے گا
22 May 2026