LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے کراچی میں ڈاکوؤں نے 2 دکانوں سے کروڑوں کا سونا اور رقم لوٹ لی نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں برطانوی میری ٹائم کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکر کو پروجیکٹائل نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا، اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد میں ناکام، اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ کی کوششیں دفاعی ٹیکنالوجی کے فنڈز کیلئے امریکی سرمایہ کاری کی کوشش کررہے ہیں: سابق یوکرینی وزیر دفاع لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب

الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ

Web Desk

30 April 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ اور رولز کی مسلسل خلاف ورزی پر دو سیاسی جماعتوں، ‘پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی’ (جس کے سربراہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری تھے) اور ‘استحکام پاکستان تحریک’ کی رجسٹریشن ختم کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں جماعتوں نے نہ تو انٹرا پارٹی الیکشن کرائے اور نہ ہی اپنے سالانہ مالی گوشوارے جمع کرائے۔ پولیٹیکل فنانس ونگ کی سفارش پر کی گئی اس کارروائی کے بعد دونوں جماعتوں سے انتخابی نشانات بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔ ان دو جماعتوں کے خاتمے کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی کل تعداد کم ہو کر 167 رہ گئی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا کہ ان جماعتوں کو متعدد مواقع دیے گئے تھے، جس کے بعد 16 اپریل کو انہیں ڈی لسٹ کرنے کا حتمی حکم جاری کیا گیا۔