LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو جدید دنیا سے جوڑنے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور

Web Desk

30 April 2026

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی وادی شکومن اور سانڈی جیسے دور افتادہ علاقوں میں تیز رفتار 4G انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی ہے۔ جغرافیائی طور پر مشکل ترین راستوں اور سنگلاخ پہاڑوں کے باوجود، ایس سی او نے جدید نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کو ممکن بنایا ہے، جسے مقامی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے اب ان علاقوں کے عوام نہ صرف پوری دنیا سے جڑ سکیں گے بلکہ تعلیم، روزگار اور آن لائن کاروبار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مقامی شہریوں اور طلبہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تیز رفتار انٹرنیٹ ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گا اور دور دراز علاقوں میں یکساں ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔