LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے کراچی میں ڈاکوؤں نے 2 دکانوں سے کروڑوں کا سونا اور رقم لوٹ لی نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں برطانوی میری ٹائم کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکر کو پروجیکٹائل نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا، اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد میں ناکام، اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ کی کوششیں دفاعی ٹیکنالوجی کے فنڈز کیلئے امریکی سرمایہ کاری کی کوشش کررہے ہیں: سابق یوکرینی وزیر دفاع لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

Web Desk

30 April 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچہ کے علاقوں میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے 23 ارب روپے کے میگا ڈویلپمنٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں 14 ہزار 500 ایکڑ سرکاری زمین کچہ کے باسیوں میں تقسیم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی کے لیے جدید ترین سولر ڈرونز اور سیف سٹی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے درجنوں منصوبوں کا حکم دیا ہے۔ منصوبے کا ایک اہم پہلو ناجائز اسلحہ کی واپسی ہے، جس کے تحت رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے والوں کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے مالی معاوضہ دیا جائے گا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ کچہ کے عوام کو بھی ترقی کا وہی حق حاصل ہے جو پنجاب کے دیگر شہروں کے شہریوں کو ہے۔