مینڈک میں کینسر کو ختم کرنے والا حیرت انگیز علاج دریافت
Web Desk
28 December 2025
جاپان ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ٹری مینڈک کے آنتوں میں ایک ایسا منفرد بیکٹیریا دریافت کیا ہے جو بغیر کسی مضر اثر کے کینسر کے خاتمے میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔
تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے مینڈک اور دیگر چھوٹے جانداروں سے حاصل کیے گئے 45 اقسام کے بیکٹیریا پر تجربات کیے، جن میں سے 9 بیکٹیریا نے کینسر کے خلاف مثبت نتائج دکھائے۔ ان میں ٹری مینڈک میں پایا جانے والا بیکٹیریا ایوِنگیلا امریکیانا سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق صرف ایک خوراک کے استعمال سے یہ بیکٹیریا تجرباتی چوہوں میں ٹیومر کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب رہا۔ حیران کن طور پر 30 دن بعد دوبارہ کینسر کے خلیات داخل کیے جانے کے باوجود بھی کوئی نیا ٹیومر پیدا نہیں ہوا۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ بیکٹیریا دو طریقوں سے کام کرتا ہے۔ ایک جانب یہ براہِ راست ٹیومر کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ دوسری جانب جسم کے مدافعتی نظام کو متحرک کرتا ہے تاکہ جسم خود کینسر کے خلاف مؤثر انداز میں لڑ سکے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ بیکٹیریا کم آکسیجن والے ماحول میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، جو کینسر کے ٹومرز میں عام ہوتا ہے، اسی وجہ سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ابتدائی تجربات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ یہ بیکٹیریا محفوظ ہے کیونکہ یہ جلد خون سے خارج ہو جاتا ہے اور صحت مند خلیات کو نقصان نہیں پہنچاتا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مستقبل میں کینسر کے علاج کے لیے ایک نئی امید ثابت ہو سکتی ہے، تاہم انسانوں پر اس کے استعمال سے قبل مزید تحقیق اور کلینیکل آزمائشیں ضروری ہیں۔ محققین اب یہ جانچنے میں مصروف ہیں کہ آیا یہ بیکٹیریا دیگر اقسام کے کینسر کے علاج میں بھی مؤثر ہو سکتا ہے یا نہیں، اور اسے موجودہ علاج کے طریقوں کے ساتھ کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026