LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ

آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا

Web Desk

3 October 2026

آن لائن گیمز کی لٹ اور منفی اثرات کے باعث ایک برطانیہ پلٹ نوجوان نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب واقع بینک میں لوٹ مار کی واردات کر ڈالی۔ پولیس کے مطابق ملزم سبحان اپنے والدین سے تنازع کے بعد برطانیہ سے پاکستان واپس آیا تھا اور اپنے ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے اس نے بینک سے 7 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ سنسنی خیز بات یہ ہے کہ واردات انجام دینے کے بعد ملزم بالکل پرسکون انداز میں اپنے گھر میں بیٹھا آن لائن ‘پب جی’ (PUBG) گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔

ملزم نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر محض 9 منٹ کے اندر واردات مکمل کی۔ پولیس نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کے جدید کیمروں کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی رقم، واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور گاڑی برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔