پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
Web Desk
30 September 2026
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق پاکستان میں ذہنی صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے “گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026” کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ تین روزہ اس اہم سمٹ میں ملک بھر اور دنیا بھر سے 300 مندوبین شرکت کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس عالمی سمٹ کا بنیادی مقصد بچوں، نوجوانوں اور مجموعی معاشرے کے لیے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک مضبوط اور مؤثر ذہنی صحت کا نظام تشکیل دینا ہے۔ سمٹ کے دوران وفاقی و صوبائی حکام، ملکی اور بین الاقوامی ماہرینِ صحت کے علاوہ نوجوان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، جو ذہنی صحت سے متعلق پالیسی اقدامات کو عملی شکل دینے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کریں گے۔
سمٹ کے دوران خصوصاً بچوں اور نوعمروں کی ذہنی صحت کی بہتری اور تحفظ سے متعلق کئی اہم قومی پروگراموں کا باضابطہ اجراء کیا جائے گا۔ وزارتِ صحت کے مطابق اس اہم سمٹ کے اختتام پر ذہنی صحت کے عزم کو آگے بڑھانے کے لیے “اسلام آباد ڈیکلریشن آن مینٹل ہیلتھ” منظور کیا جائے گا، جو مستقبل کی حکمت عملی کی بنیاد بنے گا۔
متعلقہ عنوانات
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026
پنجاب میں ستمبر کے دوران ڈینگی کے 57 کیسز رپورٹ، راولپنڈی سرفہرست رہا
29 September 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ، رواں سال کل تعداد 5 ہو گئی: نیشنل ای او سی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم قلب منایا جا رہا ہے
29 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں
29 September 2026
خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
28 September 2026