پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
Web Desk
2 October 2026
:
وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے، جبکہ ملک میں اس کے علاج کا خلا (Treatment Gap) 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام آباد میں دو روزہ ‘گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ’ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عالمی کانفرنس کسی سفر کا اختتام نہیں بلکہ پاکستان میں ذہنی صحت کے شعبے میں عملی قومی اقدامات کا باقاعدہ آغاز ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ پالیسیوں اور وعدوں کو عملی شکل دی جائے۔
وفاقی وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی صحت کی سہولیات کو ہر بچے، نوجوان اور بالغ فرد کے گھر کی دہلیز تک پہنچانا حکومت کی اولین قومی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپریشن، بے چینی اور دیگر ذہنی تناؤ انسولین یا ہائی بلڈ پریشر کی طرح کے عام طبی مسائل ہیں، جن کے علاج یا مدد حاصل کرنے میں کوئی جھجھک نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے میڈیا ہاؤسز اور معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا کہ وہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے تحت ذہنی صحت سے جڑے سماجی رویوں اور منفی تاثرات (Stigma) کے خاتمے کے لیے بیداری پیدا کریں۔
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026