فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار
Web Desk
3 October 2026
فرانس میں تعلیمی معیار، سکولوں کی خستہ حال عمارتوں، عملے کی کمی اور کلاسز میں گنجائش سے زیادہ طلبہ کی موجودگی کے خلاف ہزاروں طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جن میں اب تک 1747 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پیرس سے شروع ہونے والا یہ احتجاج اب مونپیلیے، نانٹ اور مارسیلے سمیت ملک کے دیگر شہروں تک پھیل چکا ہے، جس سے ملک کے 3700 میں سے 735 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔ فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نونیز نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال فسادات کی جانب بڑھ رہی ہے جسے روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ وزیر انصاف ژیرال دارمانین نے کہا ہے کہ مظاہرے اب امنِ عامہ کے لیے سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔ دوسری جانب وزیر تعلیم ایڈوار ژیفغے کا الزام ہے کہ طلبہ کی اس تحریک کو غیر متعلقہ افراد نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ یہ مظاہرے ایسے وقت میں شدت اختیار کر رہے ہیں جب حکومت کی جانب سے مجوزہ بجٹ میں تعلیمی فنڈز میں کمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026