لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
Web Desk
1 October 2026
وفاقی وزیر مصطفٰی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت کسی قسم کے لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ ماضی میں بھی اس طرح کے اقدامات سے کبھی کوئی فائدہ یا مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل لانگ مارچ یا دھرنوں میں نہیں بلکہ باہمی مشاورت اور مل بیٹھ کر بات چیت کرنے میں ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ محض حکومت کی تبدیلی سے پیٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہو سکتیں۔ اس کے علاوہ پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ مئی کی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ آج زیادہ خطرناک انداز میں جاری ہے، جہاں ہمارے جوان روزانہ جامِ شہادت نوش کر رہے ہیں، اور بھارت جنگ ہارنے کے بعد اب بزدلانہ پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو
1 October 2026
معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ
1 October 2026
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب
1 October 2026
انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول
1 October 2026
حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
1 October 2026
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت
1 October 2026
کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق
1 October 2026
افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ
1 October 2026