جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
Web Desk
3 October 2026
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے بھارتی نمائندے کے بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے حقِ جواب (Right of Reply) استعمال کیا اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہی کبھی رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا کوئی داخلی یا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سطح پر تسلیم شدہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے۔
سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں موجود ہے، تاہم بھارت ان پر عملدرآمد سے مسلسل انحراف کر کے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستانی مندوب نے مزید انکشاف کیا کہ بھارت نہ صرف کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر رہا ہے بلکہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے مختلف دہشت گرد گروہوں کی مالی سرپرستی اور معاونت میں بھی ملوث ہے۔
متعلقہ عنوانات
پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان
11 October 2026
پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید
11 October 2026
اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج
11 October 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی
11 October 2026
مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف سعودی کارروائی میں شمولیت پر غور
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ حملہ، پروازیں منسوخ، کینیڈا سمیت متعدد ممالک کی سفری ہدایات
11 October 2026
امریکا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، 9 افراد ہلاک، 2 بچے بھی شامل
11 October 2026