دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
Web Desk
3 October 2026
وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ رجسٹرڈ ڈاکٹر اپنے مریض کو نسخے کے مطابق دوا تجویز کرنے کے ساتھ فراہم تو کر سکتا ہے، تاہم وہ ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت مطلوبہ لائسنس کے بغیر کوئی میڈیکل اسٹور یا ریٹیل ڈرگ آؤٹ لیٹ نہیں چلا سکتا۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ کا 5 جون 2023 کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے خیبرپختونخوا محکمہ صحت کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے اپنے 9 صفحات پر مشتمل فیصلے میں واضح کیا کہ فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت ڈاکٹر کی رجسٹریشن اسے ڈرگز ایکٹ کے تقاضوں سے مستثنیٰ نہیں کرتی اور لائسنس کے بغیر ادویات کی تجارتی فروخت قانوناً جرم ہے۔ عدالت نے ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کو بھی قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے لائسنسنگ کا نظام آئینی طور پر بالکل درست ہے، لہٰذا اس معاملے کو متعلقہ قانونی طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
3 October 2026