LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ

وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز

Web Desk

1 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ‘ویلیو ایڈیشن فنانسنگ فار پنک راک سالٹ’ کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا جان لے کہ پنک سالٹ کس کا خزانہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کے لیے 5 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے افسوس ظاہر کیا کہ گزشتہ ادوار میں دوسرے ملکوں نے یہاں کا نمک کوڑیوں کے بھاؤ خرید کر لاکھوں ڈالر کمائے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کے لیے قائدآباد میں 110 ایکڑ پر ایک جدید اسٹیٹ بنائی جا رہی ہے، اور اب یہ قیمتی نمک دنیا بھر میں ‘میڈ ان پاکستان’ کے نام سے فروخت ہوگا