LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف

Web Desk

3 October 2026

وفیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے آنے والے لانگ مارچ کی آڑ میں صوبے اور وفاقی دارالحکومت میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس لانگ مارچ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے عناصر سے تعاون کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور جولائی 2024 کے بنوں واقعے کی طرز پر سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ وزیر دفاع نے واضح وارننگ دی ہے کہ سیاسی جدوجہد کے پردے میں مسلح بغاوت کو ملک کی سالمیت پر حملہ سمجھا جائے گا اور 9 مئی جیسی کسی بھی پرتشدد کارروائی کی کوشش کو پوری سختی سے روکا جائے گا جبکہ ریاست کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔