خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
Web Desk
3 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت کے عدم تعاون اور مبینہ سیاسی سرپرستی کے باعث مالی سال 2025-26 کے دوران صوبے کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہوئی ہے، جس سے گیس نقصانات کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 3.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوبی اضلاع میں اوسطاً ہر ماہ تقریباً 35 کروڑ 78 لاکھ اور روزانہ تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہو رہی ہے۔ مقامی گیس حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے تعاون کے فقدان کی وجہ سے اس لعنت پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔ دوسری جانب گیس چوری کا ایک المناک واقعہ کرک کے گاؤں نشپا کے قریب پیش آیا جہاں پائپ لائن سے مبینہ طور پر غیر قانونی کنکشن لینے کے دوران ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026