پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل: 100 انڈیکس 465 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 51 ہزار کی سطح عبور کر گیا
Web Desk
7 April 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا، جہاں 100 انڈیکس 465 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 51 ہزار 673 کی سطح پر بند ہوا۔ دن بھر ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 52 ہزار 013 کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا، جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 49 ہزار 129 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں 20 ارب 42 کروڑ روپے مالیت کے 35 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 223 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 188 میں کمی جبکہ بقیہ کمپنیوں کے دام مستحکم رہے۔ معاشی ماہرین اس تیزی کو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معاشی استحکام کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
16 September 2026
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 57 ہزار سے متجاوز
16 September 2026
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
16 September 2026
تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر
16 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں آغاز
16 September 2026
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
15 September 2026
2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی
15 September 2026