سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب
Web Desk
9 July 2026
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، صاف توانائی اور پارلیمانی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان چائنا اکنامک اینڈ کلچرل کونسل کے زیر اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائم مقام صدر نے چین کی معاشی تبدیلی، غربت کے خاتمے اور صدر شی جن پنگ کے پارٹی تعمیر کے نظریے کو سراہتے ہوئے پاک-چین دوستی کو “آہنی بھائی چارہ” قرار دیا۔ سیمینار سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بھی خطاب کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی معاشی بحالی کی کوششوں کی تعریف کی اور ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں اہم سیاسی شخصیات، سفارتکاروں اور پالیسی ماہرین نے شرکت کی اور کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گ
متعلقہ عنوانات
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026
میر رضا کیس: نئے شواہد سامنے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم
15 August 2026
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور
15 August 2026
بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا
15 August 2026