ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق
Web Desk
9 July 2026
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، اس بیٹھک میں خصوصاً بلوچستان میں امن و امان کی دگرگوں صورتحال پر گہرائی سے غوروخوض کیا گیا اور دونوں اطراف سے اس پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس امر پر مکمل اتفاق کیا کہ امن و امان کی موجودہ سنگین صورتحال کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے امید افزاء نہیں ہے۔
رہنماؤں نے مشترکہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رائج موجودہ ہائبرڈ نظام کی وجہ سے معیشت اور امن و امان دونوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس اہم سیاسی ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا عبید الرحمان بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026
میر رضا کیس: نئے شواہد سامنے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم
15 August 2026
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور
15 August 2026
بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا
15 August 2026