LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل

سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس

Web Desk

9 July 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت بلاول ہاؤس کراچی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ کو مالیات، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کا علاقائی مرکز بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت 3 اہم اسٹریٹجک منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر حکام نے شرکت کی، جہاں کیٹی بندر انٹیگریٹڈ کوریڈور، سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (SIFC) اور قابلِ تجدید توانائی سے چلنے والے ‘ڈیٹا انفراسٹرکچر انیشی ایٹو’ جیسے بڑے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ چھوٹے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات اور مارکیٹ تک رسائی دینے کے لیے ‘فارمرز ایگریکلچرل کلیکٹوز’ منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان انقلابی منصوبوں کے کامیاب عملِ درآمد اور عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے موجودہ پی پی پی (PPP) یونٹ کو باقاعدہ ایک کمپنی میں تبدیل کرنے اور عالمی شہرت یافتہ ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز کی توثیق کی ہے۔