LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل

بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار

Web Desk

9 July 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا اعلان واپس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانی کو سیاسی و عسکری مقاصد کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بات انہوں نے دورۂ پاکستان پر آئے ہوئے جمہوریہ کروشیا کے وزیر خارجہ کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک مشترکہ اور انتہائی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے بعد کروشیا کی جانب سے یہ اعلیٰ سطح کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز اور اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم نے علاقائی سیکیورٹی اور خارجہ امور پر پاکستان کا اصولی موقف پیش کیاکشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ایک دیرینہ اور حل طلب تنازع ہے، جس کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔ افغان سرزمین کسی بھی ملک، خصوصاً پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، اور عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ حالیہ ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی لانے اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان نے کلیدی سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور تجارتی تعلقات کو نئی جہت دینے اور دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے پر پیشرفت کا فیصلہ کیا گیا ہے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں ہی کروشین ویزا پراسیسنگ سینٹر کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ شہریوں کو تیسرے ملک جانے کی زحمت سے نجات ملے۔یورپی یونین کو پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان سال 2027ء میں جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے دوبارہ درخواست دینے کی بھرپور تیاری کر رہا ہے۔ کراچی بندرگاہ اور کروشیا کی بندرگاہوں کے درمیان تعاون اور اقتصادی انضمام پر بھی غور کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کروشیا کے وزیر خارجہ نے شاندار مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد کو ایک انتہائی خوبصورت اور پرامن شہر قرار دیا۔ “پاکستان اور کروشیا کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں۔ کروشیا یورپی مارکیٹ تک رسائی کے لیے ایک اہم جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم ٹیکنالوجی، صحت، سیاحت اور سروسز کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا درخواست کے عمل کو آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور مختلف جنگی حالات کے دوران پاکستان کے تعمیری و مثبت سفارتی کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا اور عزم ظاہر کیا کہ کروشیا عالمی امن مشنز میں اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔