LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے

Web Desk

9 July 2026

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026ء پاکستان کے لیے ترسیلاتِ زر (ریمی ٹینسز) کے لحاظ سے انتہائی خوش آئند ثابت ہوا ہے، جہاں سالانہ بنیادوں پر اس میں 8.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 مالی سال 26ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا مجموعی حجم ریکارڈ 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 2025ء کے دوران یہ رقم 38.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق صرف جون 2026ء کے مہینے میں اوورسیز ورکرز کی جانب سے 3.5 ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھجوائی گئی۔ اگرچہ جون 2026ء میں ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، تاہم مئی کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر اس میں 18.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

کس ملک سے کتنی رقم آئی؟

جون 2026ء کے دوران پاکستان کو سب سے زیادہ زرمبادلہ خلیجی ممالک سے حاصل ہوا، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

ملک کا نام موصول شدہ ترسیلاتِ زر (جون 2026ء)
سعودی عرب 82 کروڑ 96 لاکھ ڈالر
متحدہ عرب امارات (UAE) 79 کروڑ 22 لاکھ ڈالر
برطانیہ 51 کروڑ 49 لاکھ ڈالر
امریکہ 29 کروڑ 68 لاکھ ڈالر