سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
Web Desk
9 July 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس کا اختتام منفی زون میں ہوا ہے۔ آج کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 253 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس یکدم اوندھے منہ گرتے ہوئے اچانک مندی کی لپیٹ میں آ گیا، جو مارکیٹ کے اختتام تک جاری رہی۔ کاروباری وقت ختم ہونے پر ہنڈرڈ انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ شدید ترین کریش کا شکار ہوئی تھی جہاں انڈیکس 4626 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 629 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، اور آج مسلسل دوسرے روز بھی مارکیٹ مندی کے دباؤ سے باہر نہ نکل سکی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026