LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل

بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ

Web Desk

9 July 2026

اسلام آباد: چیئرمین میری ٹائم ٹاسک فورس افتخار احمد راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ بہتر کارکردگی اور حکومتی اصلاحات کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کا درجہ 30 فیصد بلند ہو گیا ہے، جس کے بعد پاکستان اب عالمی رینکنگ میں 69 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پورٹ قاسم نے دنیا کی پانچ بہترین عالمی بندرگاہوں میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

وزیر اعظم کی میری ٹائم ٹاسک فورس کی اہم کامیابیوں پر سیکرٹری وزارت بحری امور اور ممبر ایف بی آر (FBR) کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے افتخار احمد راؤ نے کہا کہ دنیا کی 80 فیصد تجارت سمندر کے راستے ہوتی ہے اور پاکستان خلیج (گلف) کے اہم ترین اسٹریٹجک مقام پر واقع ہونے کے باعث وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا سب سے موزوں اور اہم ترین ذریعہ ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر اگست 2024ء میں میری ٹائم ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی، جس نے تمام متعلقہ اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل سنے۔ فورس نے طویل مشاورت کے بعد دسمبر میں وزیر اعظم کو اپنی حتمی سفارشات پیش کیں، جن پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے ایک مخصوص ‘عملدرآمد کمیٹی’ بھی بنائی گئی ہے جس کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران بحری شعبے کی ترقی کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی گئی:کسٹمز حکام نے بندرگاہوں پر اضافی اہلکار تعینات کر کے میری ٹائم آپریشنز کی رفتار کو تیز کر دیا ہے۔شپنگ سیکٹر کی کارکردگی بڑھانے کے لیے بجٹ میں شپ بلڈنگ میٹریل کی خریداری پر سیلز ٹیکس مکمل ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ کسٹم ڈیوٹی گزشتہ سال ہی ختم کی جا چکی تھی۔ شپ بریکنگ (جہاز سازی اور توڑنے) کی صنعت کو باقاعدہ بنانے کے لیے ایک نیا ایکٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ افتخار احمد راؤ نے واضح کیا کہ ان ٹیکس مراعات اور اصلاحات کے باعث ملک کے شپنگ سیکٹر کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جو آنے والے دنوں میں ملکی معیشت اور بیرونی تجارت میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی۔