وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری
Web Desk
9 July 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری اداروں (CCoSOEs) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفاف طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے ہر سرکاری ادارے کے بورڈ میں متعلقہ وزارت کا صرف ایک ہی نمائندہ شامل ہوگا۔ اجلاس کے دوران پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (PPL) اور سینڈک میٹلز کے بورڈز کی تشکیل پر قانون کے مطابق غور کیا گیا، جبکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کی غیر تجارتی اور قانونی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اسے سرکاری تجارتی اداروں کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دی گئی۔ دوسری جانب، توانائی کے شعبے کو انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز (IFRS) سے استثنا دینے کی تجویز کو فی الحال مؤخر کرتے ہوئے کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس تجویز کو نظرثانی کے بعد دوبارہ پیش کیا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان
16 August 2026
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026