اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
Web Desk
9 July 2026
ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اپنے ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 18 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے قرض کی رقوم حاصل ہونے کے باعث ہوا ہے۔ دوسری جانب، کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 51 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 23 ارب 98 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026
میر رضا کیس: نئے شواہد سامنے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم
15 August 2026
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور
15 August 2026
بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا
15 August 2026