امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل میں بڑے پیمانے پر چھانٹیاں شروع،12 ہزار بھارتی فارغ
Web Desk
4 April 2026
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل (Oracle) میں حالیہ دنوں میں ہونے والی بڑے پیمانے کی برطرفیوں نے عالمی سطح پر ملازمین کو شدید بے یقینی میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ اس عمل سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت سرِ فہرست بتایا جا رہا ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق، کمپنی نے اپنے کاروباری ڈھانچے میں تبدیلی اور مصنوعی ذہانت (AI) میں سرمایہ کاری بڑھانے کے پیش نظر ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، عالمی سطح پر تقریباً 30 ہزار ملازمین اس کٹوتی کی زد میں آئے ہیں، جو کمپنی کی مجموعی افرادی قوت کا ایک بڑا حصہ ہے۔ بھارت میں اس کے اثرات خاص طور پر نمایاں رہے، جہاں اندازاً 12 ہزار ملازمین اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
متاثرہ ملازمین نے سوشل میڈیا پر اپنے تلخ تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں صبح سویرے، بعض صورتوں میں صبح 5 یا 6 بجے، ای میل کے ذریعے برطرفی کی اطلاع دی گئی اور فوری طور پر ان کی سسٹم تک رسائی (System Access) بھی ختم کر دی گئی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے نہ تو کوئی اشارہ دیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشگی گفتگو کی گئی، جس کی وجہ سے یہ عمل انتہائی صدمہ خیز ثابت ہوا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اندرونی پیغام میں کہا گیا ہے کہ تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے باعث کچھ عہدے غیر ضروری ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ کمپنی نے متاثرہ ملازمین کے لیے ایک مالی پیکج کا بھی ذکر کیا ہے جس میں ہر سال کی ملازمت کے بدلے 15 دن کی تنخواہ، ایک ماہ کا نوٹس پیریڈ اور دیگر مراعات شامل ہیں، تاہم ان کے ساتھ بعض کڑی شرائط بھی منسلک بتائی جا رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں اتنی بڑی تعداد میں برطرفیوں نے عالمی مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مریخ سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف
5 October 2026
محمد ذوہیب خان ایشین-اوشینین کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین منتخب
5 October 2026
گاڑی کی USB پورٹ سے موبائل فون سست چارج کیوں ہوتا ہے؟ وجہ سامنے آگئی
5 October 2026
چیٹ جی پی ٹی صارفین کو نئے آن لائن فراڈ سے خبردار کردیا گیا
4 October 2026
انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز
4 October 2026
یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
4 October 2026
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
3 October 2026