کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
Web Desk
7 July 2026
کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا اور خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے اور فورسسز نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان میں مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکر بن شامل ہیں، جنہوں نے کالعدم تنظیم کے تربیتی کیمپوں سے ریکی اور کمیونیکیشن کی خصوصی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ ملزمان بی ایل اے کے کمانڈرز ساجد بلوچ اور بشیر زیب کی ہدایت پر کراچی میں مقیم تھے اور حساس تنصیبات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کا نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے سرگرم تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ اور بال بیرنگز برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026