یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟
Web Desk
7 July 2026
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سیاحت اور سفری سہولیات کو فروغ دینے کے لیے اپنی ‘ویزا آن ارائیول’ پالیسی میں چند بڑی اور اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ جون 2026 کی نئی اپڈیٹ کے مطابق، اماراتی حکام نے اس پروگرام کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اس میں انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ سمیت 6 نئے ممالک کے شہریوں کو شامل کیا ہے، جو مخصوص شرائط کے تحت یو اے ای پہنچ کر براہِ راست ویزا حاصل کر سکیں گے۔ اس پالیسی کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش، مصر اور نیپال کے وہ شہری بھی 30 دن کا ویزا آن ارائیول حاصل کر سکتے ہیں جن کے پاس امریکا، برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا یا کینیڈا کا درست اور فعال ویزا موجود ہو۔ ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے واضح کیا ہے کہ اس ویزے کے حصول کے لیے مسافر کا پاسپورٹ کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد ہونا، واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ کا ہونا لازمی ہے، جبکہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی قیام پر روزانہ 50 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026