LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید

Web Desk

7 July 2026

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ایس پی زیارت کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ زیارت کے علاقے کچ مانگی فیز تھری میں پیش آیا، جہاں گزشتہ رات سے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین اور ایس ایچ او کواس صحبت خان بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے فوراً بعد شہید اہلکاروں کی میتوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش اور علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور شہید اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔