مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
Web Desk
4 July 2026
مشہورِ زمانہ ٹیکنالوجی کمپنی سونی (Sony) کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کی پہلے سے خریدی ہوئی فلموں کو مستقل طور پر ڈیلیٹ کرنے کے اعلان نے دنیا بھر کے صارفین میں غصے اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ سونی کے اس فیصلے کے بعد ڈیجیٹل مالکانہ حقوق پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
سونی کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹس کے مطابق، یکم ستمبر سے پلے اسٹیشن (PlayStation) کے صارفین کی رسائی ان کی اپنی خریدی ہوئی 551 مقبول فلموں تک ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ برطانیہ میں جن صارفین نے ‘اسٹوڈیو کینال’ (StudioCanal) کی فلمیں خرید رکھی تھیں، وہ لائسنسنگ معاہدوں کی مدت ختم ہونے کے باعث اب انہیں مزید اسٹریم نہیں کر سکیں گے، اور یہ فلمیں خودکار طریقے سے ان کی پرسنل ویڈیو لائبریری سے بھی حذف کر دی جائیں گی۔
سونی کے اس فیصلے سے متاثر ہونے والی فلموں میں ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ‘پیڈنگٹن سیریز’، ‘ٹرمینیٹر 2’، ‘اپوکلیپس ناؤ’ اور ‘پینز لیبرنتھ’ سمیت سینکڑوں معروف فلمیں شامل ہیں۔ سونی کے اس نوٹس پر صارفین نے سوشل میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جب انہوں نے ان فلموں کے لیے باقاعدہ رقم ادا کر کے انہیں ‘خرید’ رکھا تھا، تو کمپنی لائسنس ختم ہونے کا جواز بنا کر انہیں لائبریری سے کیسے ہٹا سکتی ہے۔ متعدد صارفین نے اسے ڈیجیٹل خریداری کے نام پر دھوکہ دہی قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026